0
Monday 18 Oct 2021 00:04

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 51واں مرکزی کنونشن 18 تا 21 نومبر 2021ء کو ہوگا

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 51واں مرکزی کنونشن 18 تا 21 نومبر 2021ء کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے تنظیم کے سالانہ کنونشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 51واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان تعمیرِ کردار و یوم امام حسن عسکریؑ 18 تا 21 نومبر 2021ء کو بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں منعقد کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں اے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے کہا کہ مکتبِ اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کے مطابق آنے والی نسل کی کردار سازی کرنی چاہیے، تاکہ مکتب اہلبیتؑ کتابی صورت سے نکل کر معاشرہ میں عملی صورت اختیار کرے، اسی سلسلے میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 51واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان "تعمیرِ کردار یوم امام حسن عسکریؑ" 18 تا 21 نومبر 2021ء ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی کنونشن کے نام اور تاریخ کی منظوری اصغریہ اسٹوڈنٹس کے پالیسی ساز ادارے ورکنگ کونسل کے اجلاس میں اکثریت رائے سے لی گئی ہے، مرکزی کنونشن کے چیئرمین انجنیئر سید حسین موسوی اور نائب چیئرمین سید پسند علی رضوی کو مقرر کیا گیا ہے۔

حسن علی سجادی نے کہا کہ مرکزی کنونشن میں سندھ سمیت پاکستان بھر سے آنے والے علمائے کرام، دانشور حضرات، ماہرین تعلیم خطاب کریں گے، کنونشن میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے، اس موقع پر مرکز، ڈویژنز، اضلاع اور تعلیمی اداروں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائیں گی، جبکہ نئے سال کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 21 نومبر کو اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مشترکہ جلسہ عام بعنوان ’یوم امام حسن عسکریؑ‘‘ کا انعقاد ہوگا، جس میں جید علمائے کرام و دانشور عظام کے خطابات سمیت دونوں تنظیموں کے نئے مرکزی صدور کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 959215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش