0
Monday 18 Oct 2021 21:59

شہری ہلاکتیں کشمیریوں کو بدنام کرنیکی سازش ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

شہری ہلاکتیں کشمیریوں کو بدنام کرنیکی سازش ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کشمیریوں کا ہاتھ نہیں ہے اور یہ حملے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی ایک سازش کے تحت ہورہے ہیں۔ سوپور قصبہ میں ورکروں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جو عام شہریوں کی ہلاکتیں یہاں ہورہی ہیں وہ افسوسناک ہے کہ بے گناہوں کو مارا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاکتیں ایک سازش کے تحت کی جارہی ہے، تاکہ کشمیری عوام کو بدنام کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات سے ماحول کو خراب کیا جارہا ہے اور امن کے عمل کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ غور طلب ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں میں وادی کشمیر میں 9 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں پانچ افراد اقلیتی طبقے سے ہیں۔ جبکہ ہلاک شدگان میں تین غیر مقامی مزدور بھی شامل ہیں۔

ہفتے کو سرینگر اور پلوامہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے دو غیر مقامی مزدوروں کو ہلاک کیا گیا۔ اس سے قبل سرینگر میں پانی پوری بیچنے والے ایک چھاپڑی فروش کو ہلاک کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اسکول پرنسپل سوپندر کور، سکول ٹیچر، فارمیسسٹ مالک ماکھن لال بندرو کو بھی ہلاک کیا جاچکا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان قومی سلامتی مشیروں کی بات چیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی راستہ دوستی کی طرف لیے جائے وہ اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دعا کرنی چاہیئے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین دوستی اور ہم آہنگی ہو، تاکہ کشمیری امن سے رہ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 959353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش