اسلام ٹائمز۔
ڈبرائی کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فورسز کے 4 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات گئے سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ باجوڑ میں سرش آپریشن شروع کیا، آپریشن کے دوران ڈبرائی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان اور دو پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایف سی کے 28 سالہ لانس نائیک مدثر جن کا تعلق کوہاٹ سے تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے سپاہی 26 سالہ جمشید، پولیس کانسٹیبل سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ایریا کلیرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کو تلاش کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔