0
Thursday 21 Oct 2021 23:51

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی قرضوں اور پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگی کے سبب زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیر ملکی قرضوں اور پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگی کی وجہ سے 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذخائر کی مالیت 17 ارب 49 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے، 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب 32 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے ایک ارب ڈالر کے پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگی کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 6 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 6 ارب 83 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
خبر کا کوڈ : 959887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش