0
Friday 22 Oct 2021 11:03

یمنی میزائل امریکی ریڈاروں کو چکمہ دینے اور طیاروں کو سرنگوں کرنیکی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، پینٹاگون

یمنی میزائل امریکی ریڈاروں کو چکمہ دینے اور طیاروں کو سرنگوں کرنیکی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، پینٹاگون
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ یمنی عوامی مزاحمتی محاذ کی جانب سے تیار کئے گئے تازہ میزائل امریکی دفاعی سسٹمز کو دھوکہ دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایران نے یہ میزائل تیار کر کے انصاراللہ کے حوالے کئے ہیں جبکہ ایران کی جانب سے انصاراللہ یمن کے اسلحے سے متعلق مغربی و امریکی ممالک کے الزامات کو عرصۂ دراز سے مسترد کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ وسطی ایشیاء میں قائم امریکی کمانڈ سنٹر سنٹکام کے ترجمان بل اربن نے قبل ازیں بدھ کے روز منعقد ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے یمنی میزائلوں کے کام کرنے کے طریقے کے حوالے سے وضاحت پیش کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم پینٹاگون کے مطابق اب امریکہ کے ہی ایک اعلی فوجی افسر نے 385 کے کوڈ سے معروف ان میزائلوں کے کام کرنے کے طریقۂ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ میزائل نہ صرف امریکی دفاعی سسٹمز کو بآسانی جل دے سکتے ہیں بلکہ ہر قسم کی امریکی ایئرکرافٹ کو بھی سرنگوں کرنے کے مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 959913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش