0
Thursday 28 Oct 2021 19:47

عراق، بغداد میں امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ تباہ

عراق، بغداد میں امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ تباہ
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراق میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بم دھماکے کا شکار ہو گیا ہے۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرين نیوز کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ دارالحکومت بغداد میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جس کے باعث قافلے میں موجود متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض امریکی فوج کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تفصیلات بیان کی گئی ہیں اور نہ ہی تاحال کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 960890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش