0
Tuesday 23 Nov 2021 16:09

گوادر، کسٹمز حکام کی مختلف کارروائیاں، 38 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد

گوادر، کسٹمز حکام کی مختلف کارروائیاں، 38 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ کسٹمز حکام نے گوادر میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کسٹمز نے جیونی کے مقام پر منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ جس کے نتیجے میں زمین میں دفن بہترین قسم کی افیون اور آئس کرسٹل برآمد کر لی گئی ہیں۔ افیون کی مقدار 300 کلو گرام اور آئس کرسٹل 15 کلو گرام بتائی جارہی ہے۔

بلوچستان کے ساحلی شہر میں کسٹمز کی جانب سے ایک اور کارروائی کی گئی ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق منشیات کے کاروبار سے وابسطہ دو اسمگلر گروپس کے درمیان ڈیل ہورہی تھی۔ جسکی اطلاع کسٹمز کو ملی۔ اطلاع ملنے پر کسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔ اطلاعات کے مطابق کسٹمز حکام کو دیکھ کر اسمگلرز نے کسٹمز اہلکاروں پر شدید فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ افیون کو چھپانے کے لئے پلاسٹک ڈرموں میں ڈال کر زمین دوز کردیا گیا تھا۔ اسی طرح کسٹمز نے کورکھیڑا چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران 300 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کرلیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مبینہ چرس ھینو ٹرالر میں ڈرائیور کے کیبن میں چھپائی گئی تھی۔ کسٹمز حکام کے مطابق مذکورہ تین کاروائیوں میں برآمد شدہ منشیات کی قیمت تقریبا 38 کروڑ روپے بنتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش