0
Wednesday 24 Nov 2021 12:22

حکومت ’لُوٹو اور پُھوٹو‘ کے اصول پر چل رہی ہے، شہباز شریف

حکومت ’لُوٹو اور پُھوٹو‘ کے اصول پر چل رہی ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ میاں شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گیس ہے نہ بجلی، آٹا، چینی، گھی ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، لیکن قرض پھر بھی بڑھتا جا رہا ہے، قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، لیکن عوام کو کچھ نہیں ملا، نہ ملک میں کوئی بہتری آئی، یہ پیسہ آخر گیا کہاں؟ جبکہ اکتوبر کے دوران حکومت کے غیرملکی قرض میں 18 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا اور گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران حکومت نے 580 ملین ڈالر زیادہ قرض لیا۔
 
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں حکومت نے 3.8 ارب ڈالر کے نئے غیرملکی قرض لئے سٹیٹ بنک کا قرض کیلئے حکومت پر دروازہ بند کرنا پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہوگا جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پاکستان کی معاشی خودمختاری گروی رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت تو چلی جائے گی لیکن پاکستان کو معاشی دلدل میں اتنا دھنسا چکی ہے کہ نکلنا آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی حکومت ’لُوٹو اور پُھوٹو‘ کے اصول پر چل رہی ہے، جبکہ وزیر مشیر دیہاڑی لگاتے اور چلے جاتے ہیں، قوم خمیازہ بھگت رہی ہے اور برسوں بھگتے گی۔
خبر کا کوڈ : 965179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش