0
Monday 29 Nov 2021 21:09

بحر تا نہر تک کا علاقہ فلسطینیوں کا ہے جسمیں اجنبیوں کی کوئی جگہ نہیں، حماس

بحر تا نہر تک کا علاقہ فلسطینیوں کا ہے جسمیں اجنبیوں کی کوئی جگہ نہیں، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کے عالمی روز کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری نے اپنا کردار صحیح طرح سے ادا نہیں کیا۔ حماس کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ عالمی برادری نہ صرف فلسطینی قوم کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی قبضہ پالیسی و جارحانہ سیاست کے مقابلے میں اپنی ذمہ داری کا کم ترین حصہ تک ادا نہیں کیا بلکہ وہ فلسطینی قوم کے لئے "جمہوری حق" کی قائل بھی نہیں۔ حماس نے غاصب صیہونی دشمن اور اس کی سازشوں کے مقابلے میں مزاحمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین؛ بحر تا نہر، فلسطینی قوم کا ہے جبکہ اس سرزمین کی ایک بالشت پر بھی کسی اجنبی کا کوئی حق نہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے تاکید کی کہ حقیقت میں تحریف اور غاصب صیہونی رژیم کو خطے میں قانونی حیثیت دینے کی مذموم کوشش کبھی کامیاب نہ ہو گی جبکہ غاصب صیہونی رژیم ہمیشہ ہمیشہ کے لئے فلسطینی قوم سمیت پوری امت مسلمہ کی دشمن باقی رہے گی۔ حماس نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی سرزمین کے خلاف مسلسل جارحیت، غزہ کی پٹی کے محاصرے کے تسلسل، فلسطینی اراضی کی لوٹ مار، مغربی کنارے میں غاصب صہیونیوں کی جانب سے غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر، قدس شریف کے رہائشیوں کی جبری بے دخلی اور اپنی سرزمینوں پر واپسی کے بے گھر فلسطینیوں کے حق سے انکار پر مبنی صیہونی اقدامات سے مقابلہ "قومی اتحاد و شرکت" پر مشتمل ایک ایسے ملکی منصوبے کا تقاضا کرتا ہے جس کا مرکزی نکتہ مزاحمت اور غاصب صیہونی رژیم کے گھناؤنے منصوبوں سے مقابلہ ہو۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے چند روز قبل ہی حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کی ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 966057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش