0
Wednesday 1 Dec 2021 16:42

پیپلز پارٹی کے پشاور پاور شو سے تباہی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عاجز دھامراہ

پیپلز پارٹی کے پشاور پاور شو سے تباہی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عاجز دھامراہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامراہ  نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پشاور پاور شو سے تباہی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شہید بھٹو سے بلاول بھٹو تک پیپلز پارٹی خالص عوامی جماعت ہے۔ وزیراعظم کے ترجمان کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا کریڈٹ صرف شہید بھٹو کو جاتا ہے، شہید بھٹو نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا اجراء کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نفسیاتی وزیراعظم کی نا اہل خارجہ پالیسی کی وجہ سے سمندر پار پاکستانی پریشانی سے دوچار ہیں، پشاور پاور شو نے تباہی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دیا ہے، تمام پی ٹی آئی ترجمانوں اور وزراء کو گدو نفسیاتی ہسپتال میں علاج کی ضرورت ہے، سندھ سرکار پی ٹی آئی کے تمام نفسیاتی وزراء اور ترجمانوں کا مفت علاج کروائے گی۔
خبر کا کوڈ : 966409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش