0
Wednesday 8 Dec 2021 13:00

لاہور، ایرانی سی ٹی ڈی افسران کا دورہ ایف آئی اے

لاہور، ایرانی سی ٹی ڈی افسران کا دورہ ایف آئی اے
اسلام ٹائمز۔ ایران کے شعبہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے لاہور میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ابوبکر خدابخش اور ڈائریکٹر لاہور زون ون ڈاکٹر رضوان نے مہمان وفد کا استقبال کیا۔ ایرانی وفد کی قیادت بریگیڈیئر جنرل "محمد قنبری" کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ایران کے ڈرگ لائزن آفیسر کرنل امید سروری بھی وفد میں شامل ہیں۔ ایرانی وفد کو ایف آئی اے کے طریقہ کار اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ایرانی وفد کے اراکان نے ایف آئی اے کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔ ایرانی وفد پاکستان میں پولیس مراکز بالخصوص سائبر کرائم ونگ کا دورہ بھی کرے گا۔ ایرانی وفد آج واہگہ بارڈر کا بھی دورہ کرے گا جہاں پرچم اُتارنے کی تقریب میں بھی شریک ہوگا۔ وفد ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 967458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش