0
Thursday 9 Dec 2021 14:23

پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹل کے تالے توڑنے والا طالبعلم معطل

پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹل کے تالے توڑنے والا طالبعلم معطل
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل کے مرکزی دفتر کے تالے توڑنے پر لا کالج کے طالبعلم کو معطل کر دیا۔ پنجاب یونیورسٹی بوائز ہاسٹل نمبر 14 کے مرکزی دفتر کے تالے توڑنے پر طالبعلم حیدر علی کو معطل کیا گیا ہے۔ رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ طالبعلم حیدر علی پر ہاسٹل کے مرکزی دفتر کے تالے توڑ کر سامان نکالنے کا الزام ہے۔ یونیورسٹی نے طالبعلم کا کیس مزید کارروائی کیلئے یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کو ارسال کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن کے دوران متعدد کمرے سیل کر دیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 967632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش