0
Friday 10 Dec 2021 20:57

لاہور میں پانچ سال بعد ایک بار پھر ہارس اینڈ کیٹل شو کروانے کا فیصلہ

لاہور میں پانچ سال بعد ایک بار پھر ہارس اینڈ کیٹل شو کروانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پانچ سال بعد ایک بار پھر ہارس اینڈ کیٹل شو کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پولیس سمیت دیگر اداروں نے ورکنگ کا آغاز کر دیا۔ آئی جی آفس نے لاہور پولیس سے انتظامات کی تفصیلات مانگ لیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کروانے کی منظوری دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہارس اینڈ کیٹل شو کیلئے انتظامات کی تفصیلات مانگ لیں۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو انتظامات کی رپورٹس جلد از جلد بھجوانے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔ ادھر ٹریفک پولیس نے انتظامات کیلئے بیس لاکھ روپے مانگ لئے ہیں۔ لاہور پولیس بھی جلد اپنی رپورٹس آئی جی آفس کو بھجوائے گی۔ حکام کے مطابق ہارس اینڈ کیٹل شو آئندہ سال مارچ میں منعقد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 967834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش