0
Tuesday 14 Dec 2021 22:32

پشاور میں گیس پریشر پورا کرنے کے لئے دفعہ 144 نافذ

پشاور میں گیس پریشر پورا کرنے کے لئے دفعہ 144 نافذ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں گیس پریشر پورا کرنے کے لئے دفعہ 144نافذ کردی گئی۔ محکمہ سوئی گیس کے مطابق شام 4 بجے سے صبح 9 بجے تک سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بند رہے گی، 09 ایم ایم سی ایف ڈی مزید گیس گھریلو صارفین کو دی جائے گی۔ محکمہ سوئی گیس کا مزید کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل کا خصوصی کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔ پشاور شہر، جمرود روڈ، ریگی ولیج، پشاور انٹیریئر سٹی، رنگ روڈ، حیات آباد ٹاؤن شپ، ورسک روڈ اور پشاور کنٹونمنٹ وغیرہ میں گیس کا دباو بہتر ہورہا ہے۔ کمپریسرز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے اور پشاور سٹی، ورسک روڈ، حیات آباد اور کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں کمپریسرز کے استعمال کی خلاف ورزی پر 64 صارفین کی گیس  سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 968544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش