0
Wednesday 15 Dec 2021 23:41

یمن، صنعاء فورسز کی پیشقدمی جاری، لڑائی مأرب میں تیل کی تنصیبات تک جا پہنچی

یمن، صنعاء فورسز کی پیشقدمی جاری، لڑائی مأرب میں تیل کی تنصیبات تک جا پہنچی
اسلام ٹائمز۔ ملک پر قابض جارح فورسز کے خلاف انصاراللہ یمن کی جانب سے جاری کلین سویپ آپریشن کے دوران یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز پیشقدمی کرتے ہوئے شہر ما‍رب کی تیل کی تنصیبات کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ یمنی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ شہر مأرب میں قابض جارح فورسز کے خلاف صنعاء کے کلین سویپ آپریشن کے دوران جاری لڑائی الوادی کے علاقے البتر میں واقع تیل کے کنووں تک جا پہنچی ہے۔ یمنی ای مجلے الخبر الیمنی کے مطابق اس علاقے میں یمن کی صافر نامی تیل کی تنصیبات واقع ہیں جنہیں صنعاء فورسز کی تیز پیشقدمی کے باعث مستعفی یمنی حکومت نے گزشتہ روز ہی خالی کر دیا تھا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ الوادی میں واقع تیل کی تنصیبات پر انصاراللہ کا کنٹرول بحال ہو جانے کے بعد جارح سعودی فوجی اتحاد کا شہر مأرب میں باقی رہنا ناممکن ہو جائے گا خصوصا ایک ایسے وقت میں جب اس کے ساتھ ساتھ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے شہر مأرب کے جنوب میں واقع الفلج شہر کے النقعہ نامی علاقے تک بھی پیشقدمی کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 968703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش