0
Thursday 16 Dec 2021 23:22

وزیراعظم کے دورہ سکردو سے سخت مایوسی ہوئی، شیخ میرزا علی

وزیراعظم کے دورہ سکردو سے سخت مایوسی ہوئی، شیخ میرزا علی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے آرگنائزر شیخ میرزا علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سکردو سے سخت مایوسی پھیل گئی۔ خان صاحب کے پاس گلگت بلتستان کی خوبصورتی کی تعریف کے سوا کچھ نہیں تھا، حالانکہ سکردو کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل تھا۔ عمران خان کے دورے سے دو ہفتہ قبل سابق چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی نے جی بی کو پاکستان کی آئینی حدود سے باہر قرار دیا تھا، جس کے بعد خطہ کے عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی تھی اور سکردو کے عوام کو آئینی عبوری صوبہ کے اعلان کیلئے جمع کیا گیا تھا۔

بلتستان کے محب وطن عوام بار بار وزارت خانوں اور عدلیہ کی جانب سے کی جانے والے توہین آمیز بیان کا جواب سننا چاہتے تھے، ورنہ جی بی کی خوبصورتی عمران خان کی تعریف کی محتاج نہیں ہے۔ شیخ میرزا علی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت سکردو روڈ اور سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ معمول کے ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہیں، اس وقت خطہ کی ضرورت آئینی حیثیت کا تعین ہے، تاکہ آئے دن جی بی کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا سلسلہ ختم ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 968867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش