0
Friday 17 Dec 2021 14:36

ٹی ٹی پی کا غازی فورس کو متحرک کرنے کا اعلان

ٹی ٹی پی کا غازی فورس کو متحرک کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ باخبر ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے غازی فورس کے نام سے اپنے خصوصی یونٹ کو متحرک کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ہر بڑے شہر میں پولیس یا سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا ہے۔ ایک حساس ادارے کی جانب سے اس حوالے سے انفارمیشن بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ فورس سکیورٹی اداروں بالخصوص پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتی ہے، کیونکہ پولیس دہشت گردوں کا آسان ہدف ہے۔ گذشتہ دنوں کے پی کے میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے۔ سندھ میں بھی پولیس کے تمام یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور سی ٹی ڈی سمیت دیگر یونٹس بھی اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 968921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش