0
Sunday 19 Dec 2021 20:27

قوم کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفےٰ (ص) میں ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

قوم کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفےٰ (ص) میں ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ قوم کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفےٰ (ص) کے عملی نفاذ میں مضمر ہے، اہلسنت کی تمام تنظیمیں اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں تو پارلیمنٹ کے فورم پر اہلسنت کی اکثریت پارلیمنٹ کا حصہ بن سکتی ہے، کراچی اور حیدرآباد کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہریوں کو حقوق دلا کر دم لیں گے، بلدیاتی انتخابات کے لئے اتحاد اہلسنت اور محب وطن جماعتوں کے الائنس کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں، ہم نے لسانی عصبیتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، اسلام اور نظریہ پاکستان کے پرچار کی خاطر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وہ پریس کلب حیدرآباد آڈیٹوریم میں بزم رفقاء اسلام و انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام علامہ شاہ احمد نورانیؒ اور جمیل ملت حضرت علامہ مفتی جمیل احمد نعیمیؒ کی یاد میں منعقدہ تجدید وفا سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام اور نظریہ پاکستان کے پرچار کی خاطر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم نے لسانی عصبیتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، کراچی اور حیدرآباد سے سیٹیں گوائیں لیکن اسلام کے آفاقی پیغام اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیا اور تمام مصلحتوں کے باوجود اپنے منشور کے مطابق نظام مصطفےٰ (ص) کے نفاذ اور ناموس رسالت (ص) کے تحفظ کی جدوجہد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہم عزم کرتے ہیں کہ کراچی اور حیدرآباد کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہریوں کو حقوق دلاکر دم لیں گے، بلدیاتی الیکشن کیلئے اس حکمت عملی پرکام کررہے ہیں کہ اہلسنت اور تمام محب وطن جماعتوں کا الائنس تشکیل دیں اور مل کر بلدیاتی انتخابات میں صالح دیانتدار قیادت کو سامنے لائیں۔
خبر کا کوڈ : 969285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش