0
Thursday 23 Dec 2021 10:04

سیالکوٹ سانحہ انتہائی افسوسناک تھا، طاہر اشرفی

سیالکوٹ سانحہ انتہائی افسوسناک تھا، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو پاکستان میں مکمل تحفظ حاصل ہے اور کسی بھی فرقے یا مذہب کو مذہب منافرت نہیں پھیلانے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا انہوں نے بتایا ایک سال میں اقلیتوں کی جانب سے جان کی حفاظت کی 137 درخواستیں موصول ہوئیں، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کیساتھ جو ہوا انتہائی افسوسناک ہے، ہم ملک بھر کی اقلیتوں کو مسلمان اکثریت میں ہونے کے ناطے خیال کریں گے، ملک بھر میں توہین رسالت(ص) یا توہین مذہب کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو ان کے مذہبی وبنیادی حقوق مہیا کیے گئے، کرسمس کے حوالے سے ایام کے آغاز پر یہ عہد کر رہے ہیں کہ ہم قانون کو مضبوط کریں گے، وزیراعظم کا ویژن ہے کہ مسائل اور پریشانیوں پر قابو پانے کا حل سوچنا اہم ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس اور مذہبی تعلیم گاہوں یا مساجد میں پولیس کے چھاپے بند ہوئے ہیں، ملک میں مذہبی جماعتوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ بھی زیادہ موثر بنایا گیا ہے، موجودہ دور میں قانون کو مضبوط بنائے جانے کے حوالے سے پالیسی بنائی گئی ہے، ریاست مدینہ میں صلہ رحمی آئین و قانون کی سرپرستی پر ایمان رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم کے قول ہمیں بھولے نہیں کہ پاکستان تمام مذاہب کیلئے بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 969868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش