0
Saturday 25 Dec 2021 23:36
کرسمس 2021ء

فلسطین و یمن کی ابتر صورتحال کے سامنے عالمی خاموشی پر پوپ فرانسس کا انتباہ

فلسطین و یمن کی ابتر صورتحال کے سامنے عالمی خاموشی پر پوپ فرانسس کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے آج کرسمس کے موقع پر اپنے خطاب میں عالمی سطح پر تعاون کی کمی اور فلسطین و یمن سمیت دنیا کے مختلف مقامات پر جاری ظلم و ستم کے حوالے سے عالمی غیر جانبداری اور مجرمانہ خاموشی پر متنبہ کیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں انفرادیت اور اجتماعی تعاملات میں نہ پڑنے کے عالمی رویے پر شکایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھی اجتماعی تعامل سے اجتناب کا خطرہ پایا جاتا ہے اور یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ حالیہ پیچیدہ بحرانوں کے دوران گفتگو کی جانب رستہ کھلنے کے بجائے مذاکرات کا رستہ مزید تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے شام، یمن، مقبوضہ فلسطین، افغانستان، یوکرائن اور سوڈان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح ہم دنیا کے بہت سے مقامات پر لڑائی، ظلم و ستم، بحران اور (عوامی امنگوں کی) مخالفتوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں جبکہ لگتا ایسا ہے کہ یہ ختم ہونے کو ہی نہیں آ رہیں۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ دنیا کو ایک بڑی حد تک ان بحرانوں کی عادت ہو گئی ہے جبکہ عظیم مصیبتیں عالمی سکوت کے عالم میں گذر رہی ہیں اور اس بات کا خطر موجود ہے کہ بیشمار بہن بھائیوں کے رنج و اندوہ سے بھرے گریے کی آواز سنی ان سنی کر دی جائے۔ رپورٹ کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے سینٹ پیٹرز کی بالکونی پر کھڑے ہو کر کی جانے والی اپنی 2 صفحوں کی تقریر میں 11 مرتبہ گفتگو کا لفظ استعمال کیا اور خدا سے دعا مانگی کی وہ یوکرائن میں طولانی مدت کی لڑائی شروع نہ ہونے دے۔ پوپ فرانسس نے پوری دنیا کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجروں، پناہ گزینوں، بے گھر افراد، سیاسی قیدیوں اور تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے حوالے سے غیر جانبدار نہ رہیں۔
خبر کا کوڈ : 970304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش