0
Wednesday 29 Dec 2021 00:19

شریف خاندان کی سرپرستی میں قبضہ مافیا پنجاب میں اداروں سے بھی زیادہ طاقتور ہوگیا تھا، ندیم قریشی

شریف خاندان کی سرپرستی میں قبضہ مافیا پنجاب میں اداروں سے بھی زیادہ طاقتور ہوگیا تھا، ندیم قریشی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے میں قبضہ مافیا کیخلاف موثر اقدامات کئے گئے ہیں اور معاشرے کو یرغمال بنانے والے اٹھائی گیر اور غنڈہ گرد عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں کرکے انہیں قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی سرپرستی میں قبضہ مافیا پنجاب میں اداروں سے بھی زیادہ طاقتور ہوگیا تھا اور شریف خاندان نے مافیا کے ساتھ مل کر قوم کا خون چوسا۔ انہوں نے کہا کہ ان مافیاز نے مل کر اپنا حصہ بقدر جثہ وصول کیا اور شریف خاندان نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے قبضہ مافیا کو صوبے میں پروان چڑھایا جو ہر الیکشن میں دھونس اور غنڈہ گردی سے ن لیگ کی جیت کا ضامن بنتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہر شہر گاوں گاوں شریف خاندان اور ان کے حواریوں نے من مرضی سے قبضے کیے، سرکاری زمینوں اور اثاثوں کو شریف خاندان اور ان کے حواریوں نے مال مفت دل بے رحم کی طرح لوٹا، عمران خان کی صورت میں قوم کو امید کی کرن نظر آئی۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی سیاست کا محور ہی قوم کو مافیاز سے نجات دلانا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی بلاتفریق قبضہ مافیا کے خلاف شکنجہ کسا۔ بزدار حکومت نے صوبے میں ایسے بت بھی توڑے جو اپنی ذات میں خدا بنے بیٹھے تھے۔ سب مافیاز کے چراغ بجھیں گے یہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کا اولین مشن ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 970849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش