0
Saturday 1 Jan 2022 18:01

نئے سال کو امن کے سال کے طور پر منانے کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

نئے سال کو امن کے سال کے طور پر منانے کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شمسی سال نوء منانے والی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال نوء پر یہ عہد کرنا چاہیئے کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی، زبانی جمع خرچ کی بجائے عالمی ادارے اور حکومتیں عوامی و انسانی فلاح کیلئے اقدامات اٹھائیں، مسئلہ کشمیر، فلسطین جیسے مسائل جوں کے توں ہیں، افغانستان سے افریقہ تک امن نہیں، اس سال کو امن کے سال کے طور پر منانے کی ضرورت ہے، سال نو کے آغاز پر تہنیتی پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ عالم انسانیت کا ایک بڑا طبقہ اپنے سال کا آغاز شمسی تقویم کے مطابق کرتا ہے۔

ہم شمسی سال نوء کے موقع پر ان کی خوشیوں میں شریک ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں البتہ خوشی میں بھی تہذیب کا عنصر ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کو درپیش مسائل ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتے جا رہے ہیں، ناانصافی، ظلم، کرپشن، دہشتگردی، شدت پسندی و انتہاء پسندی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی، مسئلہ کشمیر و فلسطین جوں کے توں، افغانستان سے افریقہ تک آج بھی امن نہیں، جس عادلانہ نظام اور مساوی حقوق کے نعرے لگائے جاتے ہیں، وہ دوسری اور تیسری دنیا سے کوسوں دور ہے، اس نئے سال کے آغاز پر کم از کم انسانیت کو درپیش ان مسائل کے حل کی جانب قدم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آخر میں انہوں نے عالم انسانیت بالعموم اور عالم اسلام باالخصوص کے اتحاد اور ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 971507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش