0
Sunday 2 Jan 2022 10:20

کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 38 ویں نمبر پر

کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 38 ویں نمبر پر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 594 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 207 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔ پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 941 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 184 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 637 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 57 ہزار 24 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 971594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش