0
Tuesday 4 Jan 2022 23:09

سوست بارڈر پر ڈیڑھ سال سے چین کے ساتھ تجارت بند ہے جو خطرناک بات ہے، امجد ایڈووکیٹ

سوست بارڈر پر ڈیڑھ سال سے چین کے ساتھ تجارت بند ہے جو خطرناک بات ہے، امجد ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک  چین  کے ساتھ سست بارڈر پر ڈیڑھ سال سے چین کے ساتھ تجارت بند ہے جو خطرناک بات ہے، عمران خان کے دور میں بھارت نے  مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کردیا، وزیراعظم نے الیکشن  میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا وعدہ کیا  اور اس کے بدلے اسٹیبلشمنٹ سے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، ریاست جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کو تیار ہے لیکن وزیراعظم اس راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ امجد حسین ایڈوکیٹ  نے کہا کہ 2019ء میں مودی کی طرف سے کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس ختم کرنے کے بعد ریاست پاکستان گلگت بلتستان کو خصوصی اسٹیٹس دینے کا فیصلہ کرچکی تھی۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں یہ معاملہ گیا۔ حکومت اور ریاستی اداروں نے اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کو بھی اعتماد میں لیا گیا، فیصلہ یہ ہوا کہ گلگت بلتستان انتخابات کے بعد اس کے آئینی اسٹیٹس پہ کام ہوگا، اس نکتے کو پی ٹی آئی نے الیکشن میں کیش کرنے کی کوشش کی، پیپلز پارٹی جیت رہی تھی لیکن حکومت پی ٹی آئی کی بنوائی گئی، تاہم اب عمران خان اور اسٹیبلشٹ جی بی کے آئینی مسئلے پر ایک پیج پر نہیں ہیں، عمران خان یہ کام کرنے کے بدلے اسٹیبلشمنٹ سے اپنے کچھ مطالبات منوانا چاہتے ہیں، عمران خان کی ذاتی خواہش اور ڈیمانڈ کی وجہ سے اس وقت گلگت بلتستان کا معاملہ لٹکا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی حامی ہے، وفاقی حکومت پارلیمنٹ میں ترمیمی بل لے آئے تو پی پی حمایت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 972040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش