0
Wednesday 5 Jan 2022 09:18

کراچی میں بارش کے بعد فضائی آپریشن شدید متاثر، بجلی کی فراہمی معطل

کراچی میں بارش کے بعد فضائی آپریشن شدید متاثر، بجلی کی فراہمی معطل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہونے والی بارش کے بعد 10 عالمی اور مقامی پروازیں منسوخ ہوگئیں، جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے بعد جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا، وہیں مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ گلشن حدید، گلشن معمار، لانڈھی، بلدیہ ٹاؤن، لیاقت آباد، کیماڑی، اولڈ سٹی ایریا، بفرزون، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن  سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب رہی۔ بارش سے کے الیکٹرک کے 200 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے، کچھ علاقوں میں تاریں ٹوٹنے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی ہلکی اور تیز بارش کا ‏سلسلہ 7 جنوری تک جاری رہے گا۔ 

دوسری جانب کراچی میں ہونے والی بارش اور دھند کے باعث فضائی آپریشن بھی شدید  متاثر ہوا، کراچی سے جانے والی دو انٹرنیشنل پروازوں  گلف ایئر، اومان ایئر کو معطل کر دیا گیا، اسی طرح پی آئی اے کی کراچی سے تربت، سکھر، ملتان جانے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔ سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے مختلف شہروں کو جانے والی ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کی 10 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 972095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش