0
Wednesday 5 Jan 2022 19:12

پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کا ابتدائی چالان تیار کر لیا

پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کا ابتدائی چالان تیار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو زندہ جلانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کا ابتدائی چالان تیار کر لیا ہے۔ لاہور کے تجربہ کار پراسیکیوٹرز کی ہدایت کے مطابق چالان تیار کیا گیا۔ سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو زندہ جلانے کے مقدمے میں پولیس چالان میں 85 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ لاہور کے پراسیکیوٹرز کی ہدایت کے مطابق چالان تیار کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور کے پراسیکیوٹرز نے سیالکوٹ کی پراسکیوشن اور پولیس افسران کی تفتیش اور چالان کی تیاری کے مختلف مراحل میں معاونت کی۔

پولیس کی جانب سے تیار کیے گئے چالان میں 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے ہیں۔ مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔ چالان میں مرکزی ملزمان کا کرادر تحریر کیا گیا ہے۔ مرکزی ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شوائد سے شناخت کیا گیا۔ چالان میں ملزمان کی فرانزاک رپورٹس بھی لف کی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوشن کے اجلاس میں منظوری کے بعد چالان انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 972186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش