0
Saturday 8 Jan 2022 23:07

خیبر پختونخوا، برفباری میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق

خیبر پختونخوا، برفباری میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع دیربالا کے گاؤں مینہ ڈوگ میں برفباری کے باعث ایک مکان کی چھت گرگٸ، جس میں دب کر ماں اپنے چار بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں سردی کی لہر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ افسوسناک واقعہ گاؤں مینہ ڈوگ میں پیش آیا، جب مکان کی چھت برفباری کا بوجھ نہ برداشت کرسکی اور ٹوٹ گئی، جس کے تلے ماں اور چار بچے دب کر مر گئے۔ پولیس اور مقامی افراد امدادی کارواٸیوں میں مصروف ہیں جبکہ مقامی لوگوں نے ملبے تلے دبی تمام نعشوں کو نکال دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 972611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش