0
Tuesday 11 Jan 2022 10:04

اومی کرون سے بچاؤ کی ویکسین مارچ تک متعارف کرادی جائیگی، فائزر

اومی کرون سے بچاؤ کی ویکسین مارچ تک متعارف کرادی جائیگی، فائزر
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد اسپتال پہنچنے والے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ امریکا میں محکمہ  صحت کے اہلکاروں کے مطابق گزشتہ اتوار کو اسپتالوں میں  ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ مریض داخل تھے اور یہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ امریکا میں اب تک 5 لاکھ 57 ہزارسے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران برطانیہ میں ایک  لاکھ 42 ہزار کورونا مریض سامنے آئے جب کہ اٹلی میں  ایک  لاکھ اور فرانس میں 93 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ معروف امریکی دواساز  کمپنی فائزر کا کہنا ہے اومی کرون سے بچاؤ کی ویکسین مارچ تک متعارف کرا دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 972989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش