0
Wednesday 12 Jan 2022 09:16

وفاقی حکومت کا قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے حال ہی میں تشکیل دی گئی قومی سلامتی پالیسی کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پالیسی 100 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ وزیراعظم عمران خان جمعہ کو نصف پالیسی کے اہم نکات جاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی پالیسی تین بنیادی نکات "معیشت، دفاع اور انسانی سلامتی" پر مشتمل ہے۔ پاکستان میں قومی سلامتی کے حوالے سے پہلی بار جامع پالیسی تیار کی گئی ہے، جس پر سالانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ حکومت کی تبدیلی کی صورت میں نئی حکومت کو پالیسی میں ردوبدل کا اختیار حاصل ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی پالیسی کی نگران ہوگی جس کو حکومت ہر مہینے عملدرآمد رپورٹ جمع کرائے گی۔
 
حکومت کی جانب سے پالیسی پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ گڈگورننس، سیاسی استحکام اور فیڈریشن کی مضبوطی پالیسی کے اہم نکات ہیں۔ پالیسی میں دو سے زائد ایکشن وضع کیے  گئے ہیں۔ پالیسی ایکشن کا حصہ کلاسیفائیڈ تصور ہوگا جبکہ خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارت پالیسی کا بنیادی نقطہ ہوگا۔ قومی سلامتی پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو اہم قرار دیا گیا ہے اور اس کے حل کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ ہائبرڈ وار فیئر، شہروں کی جانب ہجرت، صحت، پانی اور ماحولیات بھی پالیسی کا حصہ ہیں۔ بڑھتی آبادی کو ہیومن سکیورٹی کا بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 973121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش