0
Wednesday 12 Jan 2022 19:16

گلگت، اغوا برائے تاوان کیس میں پانچ ملزمان کو سزائے موت

گلگت، اغوا برائے تاوان کیس میں پانچ ملزمان کو سزائے موت
اسلام ٹائمز۔ گلگت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے کیس میں پانچ ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔ جن میں سے چار ملزموں کو سزائے موت کے ساتھ 17 سال قید جبکہ ایک ملزم کو سزائے موت کے ساتھ 24 سال قید کی اضافی سزا بھی سنائی گئی۔ 13 اپریل 2020ء کو علی احمد جان نامی نوجوان کو محمد آباد دنیور سے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا۔ ملزمان نے نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد تاوان کا مطالبہ کیا جبکہ نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ کر کے تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کروا دی تھی۔ دنیور تھانے میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج تھی۔ بعد میں پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ آج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رحمت شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو سزائے موت اور قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرمان کی جائیدادیں اور اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔
خبر کا کوڈ : 973233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش