0
Friday 14 Jan 2022 15:52

شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، شیخ رشید

شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، یہ مجھے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ ہوا، اب ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے، اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں، اندھی اپوزیشن دو دو لانگ مارچ کر رہے ہیں، ایک مرتبہ ہی کرو، تاکہ ٹوکرہ آپ پر رکھ دیا جائے، لانگ یا لونگ مارچ کریں، کچھ بھی کریں، ہم لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، 23 مارچ کو او آئی ایس کے مہمان آرہے ہیں، جے ٹین بھی فضائی مارچ کرے گا، 23 مارچ کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے یہ دفاعی اہمیت کا دن ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی و اقتصادی مسئلہ ہمیں جہیز میں ملا، آئی ایم ایف کے پاس پہلی مرتبہ نہیں، 23 ویں مرتبہ جانا پڑا، کوئی آئی ایم ایف میں جانا پسند نہیں کرتا۔ چوروں، ڈاکوؤں اور کم ظرفوں نے ملک کو اتنا لوٹا کہ بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ دونوں جماعتوں نے جس طرح ملک لوٹا ہے، ہم اس کی سزا بھگت رہے ہیں۔ لوگ ان چوروں کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، ہم کوئی خوشی سے نہیں گئے بلکہ حالات کا تقاضہ اور مجبوری تھی، یہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں تو حلال عمران جائے تو حرام ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میں سیاست میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی لڑائی کرتا ہوں، پاکستان کی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہیں، نواز شریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں، ورنہ نہ آئیں۔ مجھے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، یہ چاہتے ہیں، جو ہاتھ عمران خان کے سر پر رکھا گیا ہے، وہ ان کے سر پر بھی رکھا جائے، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا، لیکن ان کے سر پر نہیں آئے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 مہینے کے اندر مہنگائی کا خاتمہ کر دیں گے، اپریل کے مہینے میں صورتحال کافی بہتر ہوگی، اب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوگی، اپنے علاقے کے لوگوں سے جو وعدے کئے تھے، ان پر کام شروع ہونے جا رہا ہے، عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 973534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش