0
Saturday 15 Jan 2022 16:46

جمعیۃ علماء ہند کا روہنگیا پناہ گزینوں میں گرم کپڑے اور راشن تقسیم

جمعیۃ علماء ہند کا روہنگیا پناہ گزینوں میں گرم کپڑے اور راشن تقسیم
اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر دہلی اور این سی آر میں روہنگیائی مہاجرین کے درمیان کمبل، لحاف، ھرم جیکٹ اور راشن وغیرہ تقسیم کیے گئے۔ شرم وہار میں 99 خاندان، کھجوری میں 78 خاندان، کالندی کنج میں 57 خاندان، فریدآباد میں 35 اور اتم نگر میں 63 خاندانوں میں یہ اشیاء تقسیم کی گئیں۔ واضح ہو کہ دہلی میں سخت سردی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجرین کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند انسانی بنیاد پر ان ضرورتمندوں کی مدد کرتی رہتی ہے۔ اسی طرح قاری عبدالسمیع جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی نے باہری دہلی کے علاقے میں جمعیۃ کے بینر کے تحت لحاف تقسیم کیے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کے آرگنائزر مولانا غیور احمد قاسمی نے بتایا کہ روہنگیا روئے زمین کے سب سے مظلوم انسان ہیں، وہ ہمارے ملک میں پناہ لئے ہوئے ہیں، جب تک یہاں ہیں یہ ہماری قومی، ملکی و دینی ذمہ داری ہے کہ ان کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے وطن کی نیک نامی بھی ہوتی ہے اور اس سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمیں اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے دیگر اہل خیر حضرات اور تنظیموں کو بھی متوجہ کیا کہ وہ ان کی مدد کے لئے آگے آئیں۔ تقسیم کے عمل کے موقع پر حاجی محمد یوسف نائب صدر، مولانا عابد قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی، مولانا اسلام الدین قاسمی ناظم اعلٰی جمعیۃ علماء صوبہ دہلی، صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی، مولانا اخلاق قاسمی ناظم جمعیۃ علماء شمالی مشرقی دہلی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، قاری ہارون اسعدی، حاجی محمد اسعد میاں خادم الحجاج و ناظم جمعیۃ علماء نئی دہلی، مولانا تنویر، مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند سے حاجی محمد مبشر، حاجی محمد عارف، مولانا یاسین جہازی، مولانا عرفان قاسمی وغیرہ بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 973724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش