0
Tuesday 18 Jan 2022 23:55

یوکرین کے مسئلے پر روس کا امریکا سے دوبارہ مذاکرات سے انکار

یوکرین کے مسئلے پر روس کا امریکا سے دوبارہ مذاکرات سے انکار
اسلام ٹائمز۔ روس نے یوکرین تنازعہ پر امریکا سے مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس نے کہا ہے کہ جب تک امریکا ہمارے مطالبات کا جواب نہیں دے گا تب تک مذاکرات نہیں ہونگے۔ روسی وزیر خارجہ سرجی لیورو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت تک مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہوسکتے جب تک مطالبات کا واضح جواب نہ دیا جائے۔ امید کریں کہ مذاکرات دوبارہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ مطالبات کا جواب دیں گے اور ہم انتظار کررہے ہیں۔ دوسری جانب نیٹو چیف اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے ہم نے مستقبل میں دوبارہ مذاکرات کیلئے نیٹو اتحاد اور روس کو دعوت دی ہے۔

اس میں دونوں فریقین کے تحفظات کو مدِنظر رکھا جائے گا تاکہ یوکرین پر ممکنہ حملے کو روکا جاسکے۔ خیال رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اینتھونی بلنکن یوکرین کے دورے پر بدھ کو روانہ ہونگے جس میں وہ صدر وولوڈمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے اور یوکرین کو امریکی حمایت کی یقین دہانی کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 974351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش