0
Thursday 20 Jan 2022 16:15

کراچی، بیوی اور 3 بچوں کے قاتل کو 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم جاری

کراچی، بیوی اور 3 بچوں کے قاتل کو 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اہلیہ اور 3 بچوں کو قتل کرنے والے سفاک شخص کو عبرتناک سزا کا مستحق قرار دیتے ہوئے پھانسی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اہلیہ اور 3 بچوں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے گواہان اور وکلاء کے دلائل سننے اور جرم ثابت ہونے کے بعد مجرم عبدالمنان عرف بنگالی کو 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مذکورہ ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، جبکہ شک کا فائدہ دے کر دو ملزمان آصف اور یوسف کو باعزت بری کر دیا۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم عبدالمنان نے سال 2017ء میں اپنی اہلیہ اور 3 کمسن بچوں کو قتل کر دیا تھا، مقتولہ رابعہ کی ملزم عبدالمنان کے ساتھ دوسری شادی تھی۔ دوسری جانب پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم عبدالمنان کیخلاف اورنگی ٹاؤن کے اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 974670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش