0
Thursday 20 Jan 2022 21:13

لاہور دھماکہ، بادشاہی مسجد کا روشنائی گیٹ دوبارہ بند کر دیا گیا

لاہور دھماکہ، بادشاہی مسجد کا روشنائی گیٹ دوبارہ بند کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے انار کلی بازار میں ہونیوالے دھماکے کی وجہ سے شاہی قلعہ کے روشنائی گیٹ کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر روشنائی گیٹ کو بند کیا گیا ہے۔ ایک ماہ قبل والڈ سٹی اتھارٹی کی درخواست پر روشنائی گیٹ کو کھولا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے روشنائی گیٹ کھولنے کی منظوری دی تھی۔ روشنائی گیٹ سے مزار اقبالؒ، بادشاہی مسجد، گریٹر اقبال پارک اور شاہی قلعہ کو راستہ جاتا ہے، تاہم پاک رینجرز نے سکیورٹی سنبھال کر گیٹ کو دوبارہ بند کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 974711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش