0
Sunday 23 Jan 2022 21:21

صدارتی نظام کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، فیصلہ عوام اور اسمبلیاں کرسکتی ہیں، علی زیدی

صدارتی نظام کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، فیصلہ عوام اور اسمبلیاں کرسکتی ہیں، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے صدارتی نظام نافذ کے نفاذ سے متعلق خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔ سکھر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میں نے گزشتہ ایک اجلاس کے علاوہ تمام میں شرکت کی لیکن کسی اجلاس میں صدارتی نظام کی کِوئی بات تک نہیں ہوئی، صدارتی نظام کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں اس پر میرا کچھ کہنا حق نہیں رکھتا فیصلہ عوام اور اسمبلیاں کرسکتی ہیں۔ علی زیدی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو لندن یا کسی اور ملک کے وزیراعظم تو نہیں تھے، بینظیر بھٹو بھی پاکستان کی وزیراعظم تھیں، شاہ نواز بھٹو بھی پاکستانی تھے اب پیپلز پارٹی رہنماؤں کی جائیدادیں باہر کے ممالک میں کہاں سے آئیں؟

علی زیدی کا کہنا تھا کہ یوریا کی ذخیرہ اندوزی زیادہ تر سندھ میں ہورہی ہے، مچھلی کی برآمدات 415 ملین ڈالر سے زیادہ نہیں بڑھتی، مچھلی برآمدات میں کئی بڑے نام ملوث ہیں جن کی چھان بین کررہے ہیں، انشاءاللہ 10 روز کے اندر برآمدات کے اسکینڈلز کو منظرعام پر لاؤں گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں جوڈیشل ریفارمز کی اشد ضرورت ہے، یہاں 25، 25 سالوں کے اسٹےآرڈر چل رہے ہیں، کے پی ٹی کے کیسز پر بھی اسٹے آرڈرز چل رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 975220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش