0
Friday 28 Jan 2022 09:47

مسلم طالبہ کے حجاب کی اپیل کیرالہ حکومت کیجانب سے مسترد

مسلم طالبہ کے حجاب کی اپیل کیرالہ حکومت کیجانب سے مسترد
اسلام ٹائمز۔ ایک مسلم لڑکی نے کیرالہ حکومت سے اجازت مانگی تھی کہ اسے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ کے لئے حجاب اور پوری آستین ڈھکنے کی اجازت دی جائے۔ کیرالہ حکومت نے اس لڑکی کی اپیل مسترد کردی ہے۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس قدم سے ریاست کا سیکولرازم متاثر ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستی پولیس کے پروگرام میں ایسا کرنے سے سیکولرازم کو نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ اسکیم (ایس پی سی) اسکولوں کے نوجوانوں پر مبنی ایک ترقیاتی پروگرام ہے۔ اس کے تحت ہائی اسکول کے طلباء کو ان کے مستقبل کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے۔

طلباء کو ایک جمہوری معاشرے میں مستقبل کے رہنما بننے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں قانون کا احترام اور نظم و ضبط کا سبق بھی سکھایا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس لڑکی کی درخواست کیرالہ ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی، جس کے بعد اس نے ریاستی حکومت سے درخواست کی تھی کہ اسٹوڈنٹ پولیس یونیفارم میں اسے حجاب اور پوری آستین والا لباس پہننے کی اجازت دی جائے۔ اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ نے جب یہ بتایا کہ کیڈٹ کو اسلامی عقائد کے مطابق حجاب اور پوری بازو والا لباس پہننے کی اجازت نہیں ہوگی تو اس نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 975980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش