0
Tuesday 17 May 2022 22:29

بھاجپا اور اسکے حامی لوگوں کو تقسیم کرنیکی کوششوں میں مصروف ہیں، عمر عبداللہ

بھاجپا اور اسکے حامی لوگوں کو تقسیم کرنیکی کوششوں میں مصروف ہیں، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ اچھا کام نہیں کر پاتے وہ پھر اپنا الو سیدھا کرنے کے لئے سازشوں میں جُٹ جاتے ہیں اور لوگوں کو مذہب، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے میں لگ جاتے ہیں اور یہی کچھ خاص طور پر خطہ پیر پنچال میں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا اور ان کے حامیوں کی بس یہی کوشش ہے کہ کس طرح سے گوجر، پہاڑی اور کشمیریوں کو آپس میں لڑوایا جائے، یہ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ یہاں بھائی چارہ قائم رہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے تھانہ منڈی میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں بی جے پی والوں کی نیت ٹھیک نہیں ہے اور یہ لوگ یہاں کے طبقوں میں دوریاں پیدا کرنے کی مذموم کوشوں میں مصروف ہیں۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم بھاجپا کے ان مذموم منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے این سی کے نائب صدر نے کہا کہ ہماری پہچان، ہماری عزت، ہماری انفرادیت چھینی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جذبات بہت مجروح ہوئے تھے لیکن ہم نے اپنے ساتھیوں اور نوجوانوں کو سڑکوں پر نکال کر قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لیا بلکہ قانون کا راستہ اختیار کرکے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور انصاف کی پکار لگائی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ ہمارا یہ صبر اور ہماری یہ کوششیں ضائع نہیں ہوں گی اور ہمیں کامیابی نصیب ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 994733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش