0
Sunday 22 May 2022 23:17

طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کی امریکی مندوب سے قطر میں ملاقات

طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کی امریکی مندوب سے قطر میں ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے خصوصی مندوب ٹامس ویسٹ سے طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب ٹامس ویسٹ نے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن و امان، لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ افغان عوام کے لیے امدادی پیکیجز کی فراہمی کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں امریکا کے خصوصی مندوب نے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بتایا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش اور خواتین کی ملازمتوں پر واپسی سے متعلق فیصلوں کی عالمی سطح پر مخالفت کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بتایا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں میں انتظامات کو اسلامی تعلیمات اور افغان روایات کے قالب میں ڈھالا جا رہا ہے، جس کے بعد جلد ہی اسکول کھلنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ طالبان حکومت نے مارچ کے ماہ میں سیکنڈری اسکولوں کو کھلنے کے چند گھنٹے بعد ہی دوبارہ بند کرنے کا حکم دیا تھا اور تاحال اسکول بند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش