0
Sunday 22 May 2022 23:30

عمران خان کی سیاست اب بند گلی میں جا رہی ہے، ناصر حسین شاہ

عمران خان کی سیاست اب بند گلی میں جا رہی ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب بند گلی میں جا رہی ہے، سیاسی تنہائی عمران نیازی اور اس کی پارٹی  سیاسی طور پر مفلوج کر دیگی۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی چاہتا ہے کہ اس کی حکومت جانے کے بعد ان کی مرضی کا وزیراعظم ہونا چاہیئے، عمران نے اس ضد میں اپنی پوری ٹیم کو ملک کے اداروں کے خلاف کھڑا کردیا ہے۔

سید ناصر شاہ نے کہا کہ لیباریٹری میں بنایا جانے والا لیڈر انگریزی فلموں کے جن کی طرح انکے کنٹرول سے نکل گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن بھلے جتنا چاہے نقصان کرے لیکن لیبارٹری والے اس کو پکڑ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزراء جو ٹی شرٹ پہن کر میڈیا پر بھاشن دیتے ہیں بہت جلد عمران نیازی کا نمبر بلاک کردیں گے، لیبارٹری والے اب سمجھ گئے ہیں کہ لیڈر لیب میں نہیں عوام بناتے ہیں، اب میں عمران نیازی کا لانگ مارچ بنی گالا کی طرف ہائبرنیشن میں دیکھ رہا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 995566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش