0
Thursday 6 Oct 2022 14:54
اس پُرفتن و پُرآشوب دور میں سیرت رسول اکرم (ص) پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت

آغا سید عباس رضوی کا ’’ہفتہ وحدت‘‘ کے حوالے سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

مسلمانوں کی باہمی وحدت ہی انتشاری عناصر کا توڑ ہے
متعلقہ فائیلیںسماجی و سیاسی لیڈر اور جموں و کشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے سربراہ آغا سید عباس رضوی کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ حالات حاضرہ کے پیش نظر ’ہفتہ وحدت‘ کی اہمیت و افادیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد سب سے پہلے ملت کشمیر نے اس انقلاب اور فرمودات امام خمینی (رہ) پر لبیک کہا، میلاد النبی (ص) کے ایام کو ’ہفتہ وحدت‘ کے طور پر بھی کشمیری عوام نے قبول کیا اور یہ ایام کشمیر بھر میں بڑی عقیدت و احترام سے منائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلماناِن عالم گوناگوں مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں، اس لئے اس پُرفتن و پُرآشوب دور میں سیرت رسول اکرم (ص) پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، ہفتہ وحدت ہی پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے کہ مسلمان ایک بار پھر خیر امت سے سرفراز ہوسکتے ہیں۔ آغا سید عباس رضوی نے کہا کہ مسلمانوں کو جزوی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اجتماعی طور پر انتشاری عناصر کا جواب دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے رسول اکرم (ص) کی سیرت پر عمل کر کے چودہ سو سال بعد پھر سے امت کو جوڑنے کا مثالی کام انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی باہمی وحدت ہی انتشاری عناصر کی توڑ ہے۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور پر سب سے سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1017545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش