0
Thursday 15 Jun 2023 13:38
سرینگر میں غلام نبی آزاد کی اہم پریس کانفرنس

کشمیر کے حوالے سے بھارت کی حزب اختلاف جماعتوں کی خاموشی مایوس کن ہے، غلام نبی آزاد

کشمیری عوام کو جمہوری حقوق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے
متعلقہ فائیلیںغلام نبی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارت کے ایک مشہور سیاست دان ہیں جو برسہا برس کانگریس پارٹی سے منسلک رہے۔ کئی شعبوں کے وزارتی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ من موہن سنگھ کی دورِ حکومت میں وزیر امور پارلیمان رہے۔ آندھرا پردیش اور کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی ذمہ داری سنبھالی اور دونوں ریاستوں میں کانگریس پارٹی کو کامیاب کیا اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے 18 سال رکن رہے۔ 1990ء میں بھارتی پارلیمنٹ کے رکن بنے اور حکومت میں پارلیمانی امور اور سول ایویئشن وزیر رہے۔ 2 نومبر 2005ء کو وہ جموں اور کشمیر کے وزیراعلٰی منتخب ہوئے۔ گزشتہ برس انڈین نیشنل کانگریس سے علیحدہ ہوکر اپنی ایک سیاسی تنظیم ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی بنیاد ڈالی۔ سرینگر میں پارٹی کے ہیڈ کواٹر پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو جمہوری حقوق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا ضروری ہوگیا ہے، متحد ہوکر ہی ایسا کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات پر حزب اختلاف کی خاموشی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھے برسوں سے بھارت بھر کی حزب اختلاف نے اس معاملے پر معنٰی خیز خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی چناؤ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اسمبلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کی کوئی نمائندگی نہیں کررہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1063991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش