1
1
Thursday 1 Feb 2024 21:28

پی ایس 102 کراچی سے پیپلز پارٹی امیدوار سیدہ عقربہ فاطمہ کی امامیہ فورم کے رہنماؤں سے ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 102 کی نامزد امیدوار سیدہ عقربہ فاطمہ نے امامیہ فورم کی ٹیم سے ملاقات کی۔ سولجربازار کراچی میں ہونے ملاقات کے دوران سیدہ عقربہ فاطمہ نے امامیہ فورم کی ٹیم کو درپیش مسائل سنے اور جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد امامیہ فورم کی پوری ٹیم نے نوجوان امیدوار سیدہ عقربہ فاطمہ کو ہر طرح سے سپورٹ کرنے اور اپنی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما محمد عباس، امامیہ فورم کے رہنما علی رضا شریف، ذوالفقار پنجوانی، ڈاکٹر مدثر حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1113230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

قاسم
Pakistan
ماشاءاللہ علی رضا شریف بھائی کی کافی عرصے بعد زیارت ہوئی۔ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سلامت رہیں امامیہ برادران
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش