0
Thursday 28 Mar 2024 19:39

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے کی خوشی میں ملتان میں شاندار آتشبازی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے پر صوبائی دفتر مسجد ولی العصر میں جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر مہر سخاوت علی سیال، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ تیمور علی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان حسن رضا اور ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی سمیت صوبائی ونگز کے اراکین اور رہنمائوں نے شرکت کی۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب میں قائد وحدت کے انتخاب کو قوم کی فتح قراردیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سینٹ میں قوم کی حقیقی نمائندگی کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 1125473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش