0
Monday 28 Oct 2019 15:53

آزادی مارچ سکھر پہنچ گیا

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ لئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ کراچی سے سکھر پہنچ گیا، جہاں بڑی تعداد میں جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا۔ مارچ کی قیادت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں، جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی موجود ہیں۔ سکھر میں شرکاء سے اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وجود اور آئین کو خطرہ ہے، آئین پاکستان کو دیباچہ اور بچوں کا کھیل بنا دیا گیا ہے، ہم آئین، جمہوریت اور اسلام کیلئے نکلے ہیں، ہم ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ہم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، سیاسی جنگ کا طبل جنگ بج چکا ہے، ہمیں سیاسی جنگ لڑنی ہے، عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے تاکہ قوم کو ظالموں سے نجات مل سکے، آج انسانوں کا سیلاب اسلام آباد کی طرف جا رہا ہے، یہ طوفان ایوانوں کے کچرے کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 824360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش