0
Friday 29 May 2020 22:04

مولانا بلال احمد کرمانی کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا سید بلال احمد کرمانی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے، قمرواری سرینگر میں ایک اہم تعلیمی ادارہ ’’سلسبیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ‘‘ جسکا قیام 17 برس قبل عمل میں لایا گیا، وہ اس ادارے کے سرپرست ہیں، اسکے علاوہ مرکز العلوم الاسلامیہ کشمیر کے سربراہ بھی ہیں، مرکز العلوم الاسلامیہ ایک فلاحی انجمن ہے، اس میں دارالعلوم کا بھی منفرد کانسپٹ ہے، بلال احمد کرمانی کا ماننا ہے کہ نئی نسل کو اسلامی تعلیمات کیساتھ ساتھ دنیاوی علوم سے بھی آراستہ کرنا ہوگا، تاکہ وہ ممبر و محراب تک محدود نہ رہیں بلکہ دنیا کے ہر شعبے میں اپنا مثالی کارنامہ انجام دے سکیں، مولانا بلال کرمانی جموں و کشمیر اسلامک مشن کے بانی بھی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مضافاتی علاقہ ناربل میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں، اتحاد بین المسلمین و باہمی بھائی چارگی کے حوالے سے جموں و کشمیر میں انکا کردار لاثانی ہے، ایک اہم نشست کے دوران ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مولانا بلال احمد کرمانی سے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل مسلمانوں کی نااتفاقی کیوجہ سے التوا میں پڑے ہوئے ہیں۔ مولانا بلال احمد کرمانی نے کہا کہ کورونا وائرس نے امریکی کے سپرپاور ہونے کے تمام دعوے جھوٹ اور بے بنیاد ثابت کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے، اس لئے کورونا وائرس سے نمٹے میں بری طرح سے ناکام ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارتی مظالم و بربریت کیوجہ سے کشمیر کہ ہر گلی و کوچہ خونین مناظر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہ بھارت نے چھوٹے سے جھوٹا اور بڑے سے بڑا حربہ آزمایا، لیکن کشمیر کی تحریک مزاحمت ہر روز مستحکم و مضبوط ہوتی گئی۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہماری تحریک آزادی اب مزید استقامت و بیداری کیساتھ ابھرے گی۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 865463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش