0
Tuesday 6 Oct 2020 19:07

اربعین حسینیؑ تحریک ظہور مہدیؑ سے متعلق علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے رہنماء و مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی اجتماعی ملی و قومی معاملات میں فعال ہیں، وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہنے کے علاوہ کراچی ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں درس و تدریس و تحقیقی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اس کیساتھ ساتھ وہ شیعہ قومیات اور اتحاد بین المسلمین و بین المذاہب یکجہتی کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے اربعین حسینیؑ کے موضوع پر دانشگاہ امام خمینیؑ کراچی میں علامہ سید صادق رضا تقوی کیساتھ ایک مختصر نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos

ہیئت آئمہ مساجد امامیہ کے رہنماء و المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے استاد کا ”اسلام ٹائمز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حسینؑ عشق ہے، حسینؑ مظہر صفات کبریا ہے، حسینؑ امام حریت و آزادی ہے، حسینؑ حق کا مینارہ ہے، حسینؑ حق کا راستہ ہے، حسینؑ رہتی دنیا تک ظلم کے خلاف ایک آواز، ایک للکار، ایک جنگ ہے، آج کربلا، اربعین حسینی، عزاداری اور اسکے شعائر الٰہیہ سے متعلق جو جوش و خروش پایا جا رہا ہے، یہ درحقیقت اپنی اصل حقیقت کی جانب گامزن ہے، آج عالمی سطح پر حسینی اور یزیدی کردار اپنے سامنے ہیں، اربعین حسینی، پیادی روی یا مشی یا اربعین واک عالمی حیثیت اختیار کرچکی ہے، ظلم و ظالم کے خلاف مظلوم کی امداد کی علامت بن چکی ہے، جس کی عالمی میڈیا نہ چاہتے ہوئے بھی کوریج کرنے پر مجبور ہے، مشی یا پیادہ روی یا اربعین واک میں شامل ہونے کا شوق و اشتیاق صرف اہل تشیع ہی میں نہیں بلکہ اہل سنت میں، عیسائی، سکھوں، ہندوؤں سمیت دیگر ادیان و مسالک میں بھی پایا جاتا ہے، تمام ادیان و مسالک کے لوگ اربعین حسینی کے موقع پر نجف تا کربلا اربعین پاک میں شریک ہوتے ہیں اور نواسہ رسول اکرمؐ حضرت امام حسینؑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

عالمی سامراج و استعمار جس طرح سے نئے انداز سے دنیا بھر میں ظلم و بربریت ڈھا رہا ہے، اس کے خلاف فرزندان توحید خصوصاً فرنٹ لائن پر موجود عسکری، ثقافتی، علمی و تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تمام قوتوں کو رزقِ معنوی حضرت امام خمینیؑ کے لائے ہوئے انقلاب اسلامی سے مل رہا ہے کہ جس سے متعلق حضرت آیت اللہ حسن زادہ آملی نے فرمایا ہے کہ یہ ظہور صغریٰ کا آغاز ہوچکا ہے اور ظہور صغریٰ کے آغاز سے درحقیقت اس مشی یا پیادہ روی یا اربعین واک اور ظلم کے خلاف تحریک میں دنیا بھر کے حسینی افراد خواہ ان کا تعلق کسی بھی مسلک، مکتب و دین سے ہو، وہ سب اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اربعین واک کی صورت میں ہونے والی نیٹ ورکنگ عالمی سطح پر ایک خاص تہذیب و کلچر کی جانب بڑھ رہی ہے، جسے ہم حسینی تہذیب و کلچر کہتے ہیں، یہی حسینی تہذیب و کلچر شکست ہے عالمی سامراج و استعمار کی، ایک طرف تو پاکستان میں یہود و ہنود کی سازشیں ہیں، انڈیا اور اسکی خفیہ ایجنسی "را" سرگرم ہیں، خبریں مل رہی ہیں کہ اسلام آباد میں ایسے کئی نیٹ ورکس اور چینز پکڑی گئی ہیں، جو اربعین حسینی کے پُرامن ترین اجتماع کو ایک ہنگامے میں، ایک خونی اجتماع میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

اس وقت ضرورت ہے ہمیں اہل سنت کے ساتھ، تشیع کے مابین اتحاد کے ساتھ اس اربعین کو، اس حسینی تحریک کو اس کے مقصد تک پہنچائیں، تمام عاشقان امام حسینؑ چھوٹی واکس کے بجائے مرکزی جلوسوں میں شروع تا آخر شرکت کو یقنی بنائیں، جلوس اربعین میں شیعہ سنی افراد، انٹرفیتھ ہارمنی، مختلف مسالک و مکاتب و مذاہب کے لوگ شرکت کرینگے، ہم تو سب کو دعوت دیتے ہیں، نواسہ رسول اکرمؐ حضرت امام حسینؑ اہلبیت بھی ہیں اور صحابی بھی، لہٰذا عظمت صحابہ کا اس سے بڑھ کر اور دن کیا ہوسکتا ہے، اہل سنت سے درخواست کرتے ہیں کہ آیئے اربعین حسینیؑ کے روز عظمت صحابہ منایئے، یہ نواسہ رسولؐ کا بھی یوم ہے، عظمت اہلبیتؑ کا بھی ہے اور صحابی رسولؐ کا بھی یوم ہے، تو اس بڑھ کر اور کیا دن ہوگا، پوری دنیا میں برادران اہلسنت سبیلیں لگاتے ہیں، مجالس کرتے ہیں، سوگ مناتے ہیں، انداز مختلف مختلف ہوتے ہیں، کالا لباس بھی پہنتے ہیں، عزاداری میں شرکت بھی کرتے ہیں، لہٰذا ہمارے دروازے کھلے ہیں، تمام مسالک و مکاتب و مذاہب کے لوگ اربعین حسینیؑ کے جلوسوں میں آئیں، شریک ہوں، کیونکہ امام حسینؑ کا غم و سوگ کی حیثیت فردی یا انفرادی نہیں بلکہ شخصیت کی طرح عالمگیر ہے۔
خبر کا کوڈ : 890512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش