1
Thursday 1 Apr 2021 21:03

مقبوضہ کشمیر میں عظیم الشان مہدوی اجتماع

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

مقبوضہ کشمیر کے بمنہ سرینگر میں مطہری فکری و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام عظیم الشان مہدوی اجتماع منعقد ہوا۔ ایک روزہ کانفرنس میں ریاست و بیرون ریاست کے متعدد علماء کرام نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں علماء کرام کے علاوہ مختلف دانشوروں اور شعراء نے اپنا نذرانہ پیش کرکے سامعین کو مستفید کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا بشیر احمد بوٹو نے حقیقی انتظار شہید مرتضیٰ مطہری کی روزشی میں، مولانا منظور احمد ملک نے مہدویت اور عالمگیریت کا تقابلی جائزہ، مولانا سید محمد رضوی نے مہدوی معاشرے کی جھلکیاں، مولانا سید ضمیر جعفری نے میڈیا اور مہدویت، آخر میں مولانا اختر عباس جون نے مہدوی انقلاب کے لئے نوجوانوں کی ذمہ داریاں کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض حکیم راشد مقبول نے انجام دیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 924677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش