0
Monday 3 May 2021 04:11

پاراچنار یوم شہدائے کرم کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

سالہائے گذشتہ کی طرح آج 19 رمضان المبارک کو بھی مرکزی جامع مسجد پاراچنار میں یوم شہدائے کرم کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر مرکزی جامع مسجد کو شہدائے کرم کی بلند قامت تصاویر سے سجایا گیا تھا، جن کی زیارت کیلئے کرم کے گوشے گوشے سے مومنین آئے تھے۔ تصاویر دیکھنے کے لئے زائرین کا ایک جم غفیر جمع تھا۔ جن میں بچے، جواں اور بوڑھے ہر عمر کے افراد شامل تھے۔ خصوصاً وہ افراد جن کے گھر کا کوئی فرد دفاع کرم میں کام آیا تھا، انہوں نے اس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تصاویر کی نمائش صبح نو بجے سے لیکر شام 5 بجے تک رکھی گئی تھی۔ صبح سے لیکر سہ پہر 3 بجے تک مردوں کی باری تھی جبکہ اس کے بعد خواتین کو وقت دیا گیا تھا۔ خواتین نے بھی اس تصویری نمائش میں اپنے شہداء کی زیارت کی، خصوصاً ان خواتین نے اس نمائش میں خصوصی دلچسپی لی، جن کے پیاروں نے وطن عزیز خصوصاً پاراچنار کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 930401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش