0
Saturday 5 Jun 2021 02:30

امام خمینی کی 32ویں برسی کے موقع پر رہبر انقلاب کے نشری خطاب پر ڈاکٹر راشد نقوی کا تبصرہ

متعلقہ فائیلیںرہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) کی 32 ویں برسی کے موقع پر ٹیلی ویژن سے اپنے براہ راست خطاب میں فرمایا کہ ہمارے عظیم امام کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے اسلامی جمہوریہ کی فکری اور نظریاتی اساس کا تعین کیا اور اسے مختلف النوع سیاسی نظریات کے مقابلے میں پیش کرنے کے بعد عملی طور پر نافذ کرکے دکھایا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پچھلی دو ایک صدی کے دوران تشکیل پانے والے سیاسی نظاموں میں اسلامی جمہوریہ کی طرح کا کوئی ایسا نظام دکھائی نہیں دیتا کہ جسکے زوال کی پیشگوئیاں کی جاتی رہی ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ پہلے دن سے اسلامی نظام کی تشکیل کے مخالفین یہ پروپیگنڈا کر رہے تھے کہ یہ نظام دو تین ماہ میں یا سال چھے مہینے میں ختم ہو جائے گا۔ رہبر انقلاب کے اس بصیرت افروز خطاب پر معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر راشد نقوی کا تبصرہ۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 936634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش